اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس امر کو حوصلہ افزاءقرار دیا ہے کہ ٹیکنالوجی ماہرین پاکستان کو ٹیکنالوجی کی ترقی کا مقام تصور کرتے ہوئے پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے حکومتی اقدامات میں معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ”کوڈڈ مائنڈز“ کے بانی اور چیف انوویشن آفیسر عمر فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوڈڈ مائنڈز“ کے بانی اور چیف انوویشن آفیسر عمر فاروقی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس امر کو حوصلہ افزاءقرار دیا ہے کہ ٹیکنالوجی ماہرین پاکستان کو ٹیکنالوجی کی ترقی کا مقام تصور کرتے ہوئے پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے حکومتی اقدامات میں معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ”کوڈڈ مائنڈز“ کے بانی اور چیف انوویشن آفیسر عمر فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کو شفافیت، مستعدی اور جدت و تحقیق کے کلچر کی تشکیل کی کاوشوں کیلئے عمل انگیز سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی طریقہ ہائے کار پر نظرثانی کر رہی ہے تاکہ انہیں جدید ترین ترقیاتی مہارتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی ذرائع کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ جیسے ابھرتے ہوئے شعبے یقیناً آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔ صدر نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کو صحیح طور پر بروئے کار لا کر ملک کو آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جدت اور اطلاعات کے موجودہ دور میں حکومت ڈیجیٹل میدان میں مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے اور پاکستانی نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کا وژن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کیلئے صدارتی اقدام“ ان میں سے ایک پروگرام ہے جن کا مقصد آئی ٹی کے شعبہ میں 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے امکان کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔








