اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہاہے کہ ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا، محترم اور برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہم تمام متاثرہ افراد سے افسوس کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔