صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین کا ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین نے نئی نسل کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے ، ان کی کردار سازی اور انہیں معیاری تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے ہمیں زندگی گذارنے کا مکمل ضابطہ فراہم کیا ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنے معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین نے نئی نسل کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے ، ان کی کردار سازی اور انہیں معیاری تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے ہمیں زندگی گذارنے کا مکمل ضابطہ فراہم کیا ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنے معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے طالبات کی تربیت کے لئے لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں مختلف سکولوں کی طالبات کو مدعو کر کے انہیں ان کے فرائض سے روشناس کرایا جاتا ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

Leave a Reply