پشاور ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ پورے اعتماد سے کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی گئی، روٹ کے بارے میں شکوک وشبہات پھیلا نے والے لوگ قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ ان کا یہ طرز عمل وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ بعض لوگ راہداری کے …
صدر ممنون حسین کا یومِ قائد اعظم کے حوالے سے گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پشاور ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ پورے اعتماد سے کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی گئی، روٹ کے بارے میں شکوک وشبہات پھیلا نے والے لوگ قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ ان کا یہ طرز عمل وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ بعض لوگ راہداری کے روٹ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں لیکن ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں، یہ راہداری پورے پاکستان کی راہداری ہے جس سے پورا ملک یکساں طور پر مستفید ہو گا، دہشت گردی کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہت بہتر ہوگئی۔ یہ بات انہوں نے یومِ قائد اعظم کے حوالے سے گورنر ہاوس ، پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میںگورنرخیبر پختوانخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزرائ، اراکینِ پارلیمنٹ، کارکنانِ تحریکِ پاکستان کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں حاضرین موجود تھے۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہت بہتر ہوگئی ہے۔








