واشنگٹن۔ 9 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل و ڈائریکٹر نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر جوزف میگوائر کو سی آئی اے کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے سیو گورڈن بہترین پروفیشنل قابلیت کی حامل ہیں، انہیں 2 سال سے زیادہ عرصے سے جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے جوزف میگوائر کے کامیاب اور طویل ملٹری کیریئر کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دیں گے۔ میگوائر 15اگست سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ اسی روز سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈینیئل کوٹس اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیو گورڈن کے استعفے منظور کئے جائیں گے۔