صدر ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاوس آنے کی دعوت

واشنگٹن ۔ 11 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو جلد ہی وائٹ ہاوس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں انھیں دورے کی دعوت دی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے بات …

واشنگٹن ۔ 11 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو جلد ہی وائٹ ہاوس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں انھیں دورے کی دعوت دی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطینی صدر سے رابطہ کیا ہے جبکہ اس سے پہلے فروری میں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی میزبانی کر چکے ہیں۔

Leave a Reply