صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف کا اراکین اسمبلی سے خطاب

لاہور۔28 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور محمد نواز شریف کا موجودہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کا بہترین دور ہے‘ ملک کی ترقی کے لئے جو منصوبہ بندی کی گئی …

لاہور۔28 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور محمد نواز شریف کا موجودہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کا بہترین دور ہے‘ ملک کی ترقی کے لئے جو منصوبہ بندی کی گئی اس پر تیز رفتاری اور شفافیت سے عملدرآمد کیاگیا‘چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کو جاتا ہے ‘ سی پیک کے تحت ملک کی تاریخ کے کوئلے سے چلنے والے سب سے بڑے بجلی کے منصوبے لگائے گئے ہیں‘ ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے 2700 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اور ان منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے‘ وہ گزشتہ روز ماڈل ٹا¶ن میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے

مزید خبریں