صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کا چیف الیکشن کمشنر سےآزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے چیف الیکشن کمشنر سےآزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے انتخابی مہم شدید متاثر ہو رہی ہے

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے چیف الیکشن کمشنر سےآزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے انتخابی مہم شدید متاثر ہو رہی ہے،ووٹرز کو بروقت اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،انٹرنیٹ کی بندش شفاف انتخابی عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کے نام لکھے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے فیک نیوز اور افواہوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ رہا ہے،ووٹرز کے حقِ معلومات کا تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابی مہم کے بلا تعطل تسلسل کے لیے انٹرنیٹ کی بحالی ناگزیر ہے۔چوہدری محمد یسین نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کرائی جائے،آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے انٹرنیٹ کی دستیابی ضروری ہے۔