سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس پر مبنی سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشنزمیں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین خودکش بمباروں اور ان کےایک سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس پر مبنی سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس پر مبنی سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشنزمیں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین خودکش بمباروں اور ان کےایک سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد گٹھ جوڑ کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے تسلسل میں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے باقی ماندہ عناصر کے خاتمے کے لیے جامع مشترکہ آپریشنز جاری ہیں۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس پر مبنی سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ان کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ضلع سوراب میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اسی طرح ضلع مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئےجبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین خودکش بمباروں اور ان کےایک سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔وفاقی ایپکس کمیٹی کےنیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ حکمت عملی عزم استحکام کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








