صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) محی الدین احمد وانی نےہفتہ کو یہاں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں انڈر 18 نیشنل ہاکی کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا تاکہ جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نوجوان ستاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے
صدر پی ایچ ایف کی آئندہ ایشیا کپ کے لیے نوجوان سٹارز کی حوصلہ افزائی
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) محی الدین احمد وانی نےہفتہ کو یہاں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں انڈر 18 نیشنل ہاکی کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا تاکہ جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف نوجوان ستاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی انڈر 18 ٹیم کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے اور ہماری گفتگو کا محور ذہنی تیاری، محنت، ٹیم پلے اور کھیل کا جذبہ تھا۔انہوں نے کہا میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ اپنی کارکردگی اور کردار دونوں کے ذریعے بہترین سفیر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔ میچز جیتنا، لیکن کردار اور عزت کے ساتھ جیتنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیے اپنے لڑکوں کو شاندار انداز میں رخصت کریں کیونکہ وہ قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔









