صدر ڈاکٹر عارف علوی سے آسٹریلیا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات ،

96

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطہ میں امن اور اقتصادی خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاوشوں اور اس کی تعمیرنو کے عمل کا بھرپور حامی ہے۔ انہوں نے یہ بات آسٹریلیا کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں ان کی مدت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وسیع تر پارلیمانی رابطوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔