اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے چیمپیئنز نے پارلیمنٹ کو ڈھال بنایا، سپیکر کو چیمبر میں محصور کر کے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، اقامہ ہولڈر خواجہ آصف پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر وزراءکی کارکردگی بتارہے تھے، خواجہ آصف نیب پہنچیں جو انھیں بلا رہا ہے، سیاسی ریلو …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پیمرا ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے چیمپیئنز نے پارلیمنٹ کو ڈھال بنایا، سپیکر کو چیمبر میں محصور کر کے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، اقامہ ہولڈر خواجہ آصف پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر وزراءکی کارکردگی بتارہے تھے، خواجہ آصف نیب پہنچیں جو انھیں بلا رہا ہے، سیاسی ریلو کٹے ادھار کے آکسیجن سلنڈر پر چل رہے ہیں، وہ رائیونڈ سے آکسیجن ادھار لینے گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم تمام تر دباﺅ کے باوجود جھکنے والے نہیں اور نہ کوئی بیک ڈور کھولنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب دلیل ختم ہو جائے اور ذات پر حملے شروع ہوجائیں تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، الزامات لگانے والے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو مایوس نہیں کرینگے ،20کروڑ عوام کو عمران خان سے توقعات ہیں کیونکہ انکا دامن صاف ہے اور عوام کی خدمت کے جذبے سے دن رات کام کر رہے ہیں۔








