اسلام آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی تحفظ اور استحکام سے حقیقی طور پر جڑے مسائل کو موئثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا ہے۔ ہفتہ کو کراچی میں متبادل اور محفوظ توانائی کے وسائل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ وزیر …
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی تحفظ اور استحکام سے حقیقی طور پر جڑے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی تحفظ اور استحکام سے حقیقی طور پر جڑے مسائل کو موئثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدام کو سراہا ہے۔ ہفتہ کو کراچی میں متبادل اور محفوظ توانائی کے وسائل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو اٹھایا جو اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ان کے فہم اور سنجیدگی کا عکاس تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور عوامی قائد عمران خان نے اس خطرے سے نمٹنے کا آغاز بلین ٹری سونامی کے ساتھ کر دیا تھا اور بعد ازاں اسے وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوزکی۔ صدر مملکت نے کہا کہ منی لانڈرنگ، اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نشاندہی کی کہ کیسے ان تمام چیلنجزکا بین الاقوامی ماحول کی پیچیدگیوں سے باہمی ربط ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ وزیر اعظم نے اس انداز میں اشرافیہ کی بدعنوانیوں، خطے میں امن و استحکام جیسے مسائل کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں اور کردارکو اجاگر کیا جس سے عالمی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔








