صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی بل 2022ء کی توثیق کردی

138

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی بل 2022ء کی توثیق کردی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ بل کے تحت رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔