وزیراعظم شہباز شریف کا لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے۔

وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت پیش کیاہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے،وزیراعظم نے کہاہے کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے،فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے ،انہوں نے کہاکہ کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے