صدر ڈاکٹر عارف علوی کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

صدر مملکت نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے