ملتان۔ 05 نومبر (اے پی پی):ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی ترقی اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان کے عہدیداروں اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں آتشزدگی …
صنعتی شعبے کی ترقی اور انسانی تحفظ کے لیے سول ڈیفنس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،میاں بختاور تنویر شیخ

مزید خبریں
ملتان۔ 05 نومبر (اے پی پی):ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی ترقی اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سول ڈیفنس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان کے عہدیداروں اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں آتشزدگی کے واقعات زیادہ تر ناقص بجلی کی وائرنگ، حفاظتی نظام نہ ہونے اور فائر سیفٹی کے حوالے سے غفلت کے باعث سامنے آتے ہیں، ایسے حالات میں سول ڈیفنس کے عملے کی بروقت کارروائی قیمتی جان و مال کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی ری فلنگ سٹیشن شہری آبادی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ان جگہوں پر نہ تو حفاظتی اقدامات ہوتے ہیں اور نہ ہی تربیت یافتہ عملہ موجود ہوتا ہے، اس کے باوجود یہ کاروبار جاری رہنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا بعض اوقات فائر سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے جو بعد میں بڑے حادثات کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے بھی فیکٹریوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔








