صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں شاندار انٹری، انداز نے سب کی توجہ سمیٹ لی

اداکارہ صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں پہلی شرکت کے ساتھ ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔صنم سعید، جو اپنی باوقار اداکاری اور منفرد انداز کے لیے جانی جاتی ہیں،

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اداکارہ صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں پہلی شرکت کے ساتھ ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔صنم سعید، جو اپنی باوقار اداکاری اور منفرد انداز کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ ڈرامہ “کفیل” میں اپنی پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہیں۔ اس بار انہوں نے عالمی سطح پر فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک کینز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا۔فیسٹیول میں سنام سعید نے مختلف شاندار انداز اپنائے جنہوں نے مداحوں اور فیشن ناقدین کو متاثر کیا۔ خاص طور پر ہسین ریہر کا ڈیزائن کردہ الیکٹرک بلیو لباس ان کی شخصیت پر خوب جچتا نظر آیا، جس میں وہ پرانی ہالی ووڈ اسٹائل کے ہیئر لک کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ان کے انداز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح انہیں پاکستانی سینما اور ثقافت کی بین الاقوامی نمائندہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں