صوابی میں نوجوان کو رات کی تاریکی میں گھر کے باہرنامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا

71

پشاور۔ 06 جنوری (اے پی پی):صوابی کے علاقے زیدہ میں نوجوان کورات کی تاریکی میں گھر کے باہرنامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق محمد طیب نے تھانہ زیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اپنے گھر میں اپنے بھائی محمد توحید خان اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران میرے بھائی محمد توحید خان کے موبائل پر کال آئی جسے انہوں نے اٹینڈ کرکے کال کرنے والے کے ساتھ موبائل پر گالی گلوچ شروع کر دی اور باتوں باتوں میں گھر سے غصے کی حالت میں نکل گیا کچھ لمحے فائرنگ کی آواز سن کر جب میں گھر سے باہر نکلا تو بھائی کو نامعلوم مسلح افراد قتل کر چکے تھے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔