صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو کی ہیڈ برٹش ہائی کمیشن کلارا سٹرینڈہوج سے ملاقات

120
Provincial Minister for Human Rights and Parliamentary Affairs Tahir Khalil Sindhu
Provincial Minister for Human Rights and Parliamentary Affairs Tahir Khalil Sindhu

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور پنجاب طاہر خلیل سندھو نے پنجاب اسمبلی لاہور میں ہیڈ برٹش ہائی کمیشن آفس لاہور کلارا سٹرینڈہوج سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور پنجاب طاہر خلیل سندھو نے کہاکہ عام عوام کو بنیادی حقوق کی مکمل فراہمی کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب انسانی حقوق کے تخفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل خدمت وہ ہے جس میں ان کے تمام تر حقوق مکمل طور پر محفوظ ہوں۔

طاہر خلیل سندھو کا مزید کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انسانی حقوق صلب کئے جاتے ہے وہ کبھی ترقی یافتہ نہیں ہو سکتے۔ حکومت کی نظر میں معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے قانونی حقوق ایک برابر ہیں۔ملاقات کے موقع پر کلارا سٹرینڈہوج نے طاہر خلیل سندھو کو صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و پارلیمانی امور بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی مفاد کے منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزیر نے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کو حکومتی سطح پر تمام منصوبوں کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ برٹش ہائی کمیشن کے پراجیکٹس انسانی حقوق کا تحفظ، ویمن ایمپاورمنٹ، وومین پروٹیکشن و دیگرمتعلقہ شعبوں میں بہترین کام کر رہے ہیں۔