صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے یکہ توت میں داؤد ماڈل سٹریٹ کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے بدھ کے روزیکہ توت میں داؤد ماڈل سٹریٹ کا افتتاح کردیا ۔

پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے بدھ کے روزیکہ توت میں داؤد ماڈل سٹریٹ کا افتتاح کردیا ۔

میدیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کیلئے کوشاں ہیں،عوام پشاور کی گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپناکردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ گلی صوبائی حکومت کے فنڈز سے ماڈل سٹریٹ بنائی گئی ہے کوشش کرینگے پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی ماڈل سٹریٹ بنائیں ۔ اس موقع پر داؤد ماڈل سٹریٹ کے مکینوں اور تحریک انصاف کے نوجوان ورکر داؤد خان نے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے داؤد ماڈل سٹریٹ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہماری گلی میں براہِ راست حصہ لے کر سڑک تعمیر کروائی اور پودے فراہم کیے اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے کمیونٹی ممبران نے رضاکارانہ طور پر دیواروں پر پینٹنگ اور ٹائلیں لگا کر سٹریٹ کو خوبصورت بنایا۔اس موقع پر داؤد ماڈل سٹریٹ کے مکینوں نے کہا کہ یہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوش کی بہترین مثال ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ماڈل سٹریٹ کی صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھیں گے اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ویژن کے مطابق پشاور کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔