سپریم کورٹ نے 265 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں ملزم ندیم عرف چینو کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے منشیات کے مقدمات میں ٹرائل میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 265 گرام چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سپریم کورٹ نے 265 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں ملزم ندیم عرف چینو کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے منشیات کے مقدمات میں ٹرائل میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ صرف 265 گرام چرس ہے، کیا کریں؟” انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ اب تک ٹرائل مکمل کیوں نہیں ہوا؟جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے مقدمات میں عموماً تین سے چار گواہ ہوتے ہیں، مگر تین سے چار گواہیاں بھی سالوں میں مکمل نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل جلد مکمل کروا کر شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو سزائیں دلوائی جائیں ۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر الزام نسبتاً معمولی ہو اور ٹرائل بروقت مکمل نہ ہو تو عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کو ضمانت دینے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملزم ندیم عرف چینو کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔








