تھانہ انقلاب پشاور پولیس کی کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

تھانہ انقلاب پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا۔

پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):تھانہ انقلاب پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا۔

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم حکیم اللہ نے 15 جولائی 2026 کو شفاخانہ باغبانان روڈ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔واقعہ کے حوالے سے مجروح سجاد واقعہ کو راہزنی کا رنگ دے رہا تھا جس کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم/ ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ ملوث ملزمان کا سراغ لگایا اور ملزم حکیم اللہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ ضرر پستول بھی برآمد کرنے کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں