صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کی زیر صدارت اجلاس،رنگ روڈ نادرن لوپ کے کیریج وے پر تعمیراتی و مرمتی کام کا جائزہ

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں رنگ روڈ نادرن لوپ کے کیریج وے پر جاری تعمیراتی و مرمتی کام کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں رنگ روڈ نادرن لوپ کے کیریج وے پر جاری تعمیراتی و مرمتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران نے صوبائی وزیر کو جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے نادرن لوپ کے مین کیریج وے پر سیل کوٹ کا کام جاری ہے جبکہ مین کیریج وے پر سڑک کی بحالی اور پائیداری کے لیے بھی کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ قائداعظم روڈ سے ایل ای بی پی تک سروس روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔سروس روڈ بحالی منصوبے کے پیکیج ون، ٹو اور تھری کا سب بیس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی اور سفری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

 

مزید خبریں