لاہور۔1فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران لیول 3 اور لیول 4 کی پی جی ٹریننگ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کے دوران لیول 3 اور لیول 4 کی پی جی ٹریننگ و دیگر امور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ اس حوالہ سے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹریز اشفاق الرحمن اور سدرہ سلیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں پروفیسر اسد اسلم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر بلال محی الدین، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن جواد اکرم اور پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم نے شرکت کی۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور پرنسپل قائد اعظم کالج نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔