لاہور۔21نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے حلقہ پی پی 168 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے سیکرٹری رانا سہیل مصطفی نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔وزیر کھیل نے علاقے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور راستوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی …
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا حلقہ پی پی 168 کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔21نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے حلقہ پی پی 168 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے سیکرٹری رانا سہیل مصطفی نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔وزیر کھیل نے علاقے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور راستوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ تعمیر و مرمت کے تمام کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے گلیوں کی پختگی کے جاری منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور معیار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کرپشن یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے علاقے میں سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے متعلقہ محکمے کو فوری اور تیز رفتار حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نکاسی آب اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں۔ وزیر کھیل نے صاف پینے کے پانی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر کھیل نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی کی زیر نگرانی پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے اور عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی 168 کے عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔








