لاہور۔30جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو محکمہ سپورٹس کی مجموعی ترقیاتی سکیموں، ان کے اخراجات اور …
صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت اجلاس ، صوبہ میں جاری ونئی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا
لاہور۔30جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو محکمہ سپورٹس کی مجموعی ترقیاتی سکیموں، ان کے اخراجات اور پیش رفت کے حوالے سے جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب کی مجموعی طور پر 184 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے،جن میں 88 نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔
صوبائی وزیر کھیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کے انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، صوبے میں سپورٹس کے فروغ کے لیے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ملک فیصل ایوب کھوکھرنے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کھیلوں کا کردار نہایت اہم ہے۔وزیرکھیل نے محکمہ سپورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔









