صوبہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے، بہتر حکمت عملی کے تحت بلوچستان کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کیے جا سکتے ہیں،محمد صادق سنجرانی

159

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے، بہتر حکمت عملی کے تحت بلوچستان کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹری ہیڈ ریکوڈیک علی احسان رند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان معدنیات کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے استعمال میں لایا جائے۔

بہتر حکمت عملی کے تحت بلوچستان کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے بنیادی حقوق کی فراہمی، روزگار اور نئے منصوبہ جات ناگزیر ہیں۔