صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

پشاور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔ ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) کے طور پر مقرر ہیں۔اس نشست کے لیے پی …

پشاور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔

ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) کے طور پر مقرر ہیں۔اس نشست کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی میدان میں ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل 145 ارکان موجود ہیں اور سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 73 ووٹ درکار ہوں گے۔

مزید خبریں