صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے،رجب طیب اردگان

انقرہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ترکی میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران پرتشدد واقعات میں 104 باغی فوجیوں، 41 پولیس اہلکاروں اور 47 شہریوں سمیت 194 افراد ہلاک اور 1154 زخمی زخمی ہو گئے جبکہ 200 باغی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور صدارتی محل میں داخل ہونے کی سعی کرنے والے 13 باغی فوجیوں سمیت 1563 فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی حامی افواج نے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں ہفتے کی صبح رجب طیب اردگان کے طیارے نے لینڈنگ کی۔ عالمی رہنماﺅں نے ترکی میں جموری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے جلد جمہوریت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔