صومالیہ میں ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے،سعودی عرب

دوحہ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ صومالیہ کے عوام کے لیے ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید الخریجی نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صومالیہ سے متعلق او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےصومالیہ …

دوحہ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ صومالیہ کے عوام کے لیے ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید الخریجی نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صومالیہ سے متعلق او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےصومالیہ کے لئے ترقیاتی و طویل المدتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ مملکت کی جانب سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے امدادی اور انسانی بنیادوں پر فلاحی امور کی انجام دہی جاری رہے گی جو ہمارے صومالی بھائیوں کی مدد اور ترقیاتی امور کو بہتر بنانے اور انسانی مشکلات کے خاتمے میں معاون ہیں۔ انہوں نے ترکیہ میں ہونے والے صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان مفاہمتی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کےدرمیان امن کی بنیاد پر ترقی و استحکام کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

انہوں نے مملکت کی جانب سے استحکام کو نقصان پہنچانے اور قومی یکجہتی کو غیرمستحکم کرنے کے لئے ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو ملکی وحدت و پائیدارترقی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے برادر ملک صومالیہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ غیرمستقل رکنیت کے حصول کو سراہتے ہوئے اسے صومالیہ کے لیے عالمی طورپر مثبت اقدام قرار دیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔