ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ٹام کرن پر بی بی ایل کے آئندہ چار میچز کی پابندی عائد

128
Men's Big Bash League
Men's Big Bash League

کینبرا۔21دسمبر (اے پی پی):برطانوی کرکٹرٹام کرن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آسٹریلیا میں جاری بگ بیز لیگ (بی بی ایل )کے 13 ویں ایڈیشن کے آئندہ چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔28 سالہ ٹام کرن بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بی بی ایل کی فرنچائز سڈنی سکسرز ٹام کرن کی پابندی کے خلاف اپیل کرے گی۔ٹام کرن پر 11 دسمبر کو نارتھ تسمانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، لانسسٹن میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف میچ سے قبل ہونے والے جھگڑے میں امپائر کو دھمکانے میں قصوروار پا گیا اور ان پر ضابطہ اخلاق کے قانون لیول 3 کے جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے مطابق ٹام کرن نے ضابطہ اخلاق کے قانون لیول 3 کی خلاف ورزی کی ہے جس کی جانچ کے بعد ان پر آئندہ بی بی ایل کے چار میچز نہ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹام کرن ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کے خلاف میچز میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی سے محروم رہیں گے۔بی بی ایل کی فرنچائز سڈنی سکسرز کے سربراہ راچیل ہینس نے کہا ہے ہم ٹام کرن کو حمایت فراہم کرتے ہوئے پابندی کے خلاف بھرپور طریقے سے اپیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ٹام کرن نے جان بوجھ کر میچ آفیشل کو ڈرایا نہیں تھا۔

راچیل ہینس نے مزید کہا کہ ہم قانونی معاون سے مشورے کر کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اپنا حق استعمال کریں گے۔ہم ٹام کرن کے جلد میدان میں واپس آنے کے منتظر ہیں۔