ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.89 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر6.44 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 11مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں قیمتوں کاحساس اشاریہ 341.42پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ میں 335.09پوائنٹس اورگزشتہ سال 13مارچ کو320.75پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا،گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں …
ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.89 فیصد، سالانہ بنیادوں پر 6.44 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.89 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر6.44 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 11مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں قیمتوں کاحساس اشاریہ 341.42پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ میں 335.09پوائنٹس اورگزشتہ سال 13مارچ کو320.75پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا،گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور28کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس کے برعکس14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 3.66 فیصد،آلو 2.86 فیصد،لہسن 0.42 فیصد،اری چاول 0.19 فیصد، دال مسور0.19 فیصد سرسوں کاتیل 0.16 فیصد، دال مونگ 0.12 فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.09 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 20.60 فیصد، ڈیزل 19.54 فیصد،ایل پی جی 12.13 فیصد،پیاز9.63 فیصد،کیلا1.44 فیصد،آٹا1.28 فیصد،چکن 0.66 فیصد،دال ماش 0.55 فیصد،جلانے کی لکڑی 0.38 فیصد،دال چنا0.10 فیصد،تازہ دودھ0.08 فیصد اوربیف کی قیمت میں 0.02 فیصد اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.66 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 17733روپے سے لیکر22888روپے،22889روپے سے لیکر29517روپے،29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.94 فیصد،1.12 فیصد،1.50 فیصد،اور2.49 فیصدکااضافہ ہوا،صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑتے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔









