ضلعی انتظامیہ لاہورکی ماہانہ پرائس انسپکشن رپورٹ جاری، 1 لاکھ 12 ہزار 449 انسپکشنز کی گئیں

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ماہانہ پرائس انسپکشن رپورٹ جاری کر دی۔ پرائس کنڑول مجسٹریٹ لاہور اور پیرا کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 449 انسپکشنز کی گئیں جن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے45 ہزار 337 اور پیرا نے67 ہزار 112 انسپکشنز کیں۔ انسپکشنز کے دوران گرانفروشی کے 2 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں1 ہزار 110 …

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ماہانہ پرائس انسپکشن رپورٹ جاری کر دی۔ پرائس کنڑول مجسٹریٹ لاہور اور پیرا کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 449 انسپکشنز کی گئیں جن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے45 ہزار 337 اور پیرا نے67 ہزار 112 انسپکشنز کیں۔ انسپکشنز کے دوران گرانفروشی کے 2 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں1 ہزار 110 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور1 ہزار638 پیرا نے رپورٹ کیے۔

ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 478 خلاف ورزیاں اور دیگر 2 ہزار 811 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 41 ہزار 35 مقامات پر کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔ خلاف ورزیوں پر3 ہزار 165 وارننگز جاری کی گئیں اور 698 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر1 کروڑ37 لاکھ 70 ہزار 98 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر402 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 705 احاطے سیل اور 481 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیوں میں 52 لاکھ 49 ہزار روپے جرمانہ عائد، 40 احاطے سیل اور 301 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ پیرا کی کارروائیوں میں85 لاکھ 21 ہزار 98 روپے جرمانہ، 665 احاطے سیل اور180 افراد گرفتار ہوئے۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف3 انسپکشنز کی گئیں، کوئی کیس ریکارڈ نہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گرانفروشی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنا یقینی بنایا جائے۔