ہری پور،دو ٹریفک حادثات3 افراد زخمی،نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ہری پور میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سرائے صالح کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور نجی ایمبولینس کے تصادم میں بگڑہ نمبر 2 کے رہائشی 34 سالہ جاسم اور 30 سالہ شاہ زیب زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد …

ہری پور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ہری پور میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ سرائے صالح کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور نجی ایمبولینس کے تصادم میں بگڑہ نمبر 2 کے رہائشی 34 سالہ جاسم اور 30 سالہ شاہ زیب زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

خانپور میں سپیل وے کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم میں درہ کا رہائشی 30 سالہ حارث زخمی ہوا جسے پہلے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور اور بعدازاں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ادھر تھانہ سرائے صالح کی حدود موہڑہ علی خان میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔