ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،متعدد دکاندار گرفتار

86
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 01 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنےرنگ روڈ پرگراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کوگرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اورشہریوں کی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی ٹیم نےمزکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے عوام کو ہدایت کی کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔