ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے، ترافک حادثے اور فائرنگ کے پیش آنے والے علیحدہ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر پیش آیا
ضلع اٹک میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

مزید خبریں
اٹک۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے، ترافک حادثے اور فائرنگ کے پیش آنے والے علیحدہ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان نوید ولد فضل شدید متاثر ہوا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سی پی آر کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دم توڑ گیا۔ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔دوسرا حادثہ تحصیل فتح جنگ میں کوٹ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں گجر خان سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد پرویز ولد غلام فرید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تیسرے واقعے میں تحصیل جنڈ کے گاؤں انجرا (نزد پولیس سٹیشن) میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان احسن خان ولد عظمت حسین شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔








