ضلع سیالکوٹ میں عوام نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا

سیالکوٹ05فروری(اے پی پی) ضلع سیالکوٹ میں عوام نے پرامن طور پرروایتی جوش و جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ ضلع سیالکوٹ کے باسیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو گزشتہ73سال سے بھارتی فوج کے ذریعہ بڑھتی ہوئی انسانی حقوق پامالی ، نسل کشی اور ظلم کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںان کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اسی طرح تمام سیاسی و مذہبی …

سیالکوٹ05فروری(اے پی پی) ضلع سیالکوٹ میں عوام نے پرامن طور پرروایتی جوش و جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ ضلع سیالکوٹ کے باسیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو گزشتہ73سال سے بھارتی فوج کے ذریعہ بڑھتی ہوئی انسانی حقوق پامالی ، نسل کشی اور ظلم کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںان کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اسی طرح تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی سیالکوٹ ، ڈسکہ ، سمبڑیال ، پسرور ، چونڈا ، بڈیانہ ، ظفر وال ، شکر گڑھ ، نارووال اور آس پاس کے علاقوں اس دن کی اہمیت کواجاگرکرنے کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ سیالکوٹ میں ، مقامی کشمیری عوام نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ اور مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد پرامن حل اب پاک بھارت برصغیر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے ، کیونکہ یہ طویل عرصہ تک جاری رہنے والاتنازعہ کشمیر پہلے ہی دونوں جوہری پڑوسیوں کے مابین فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انہوںمقبوضہ وادی میں قابض ہندوستانی فوج کے ذریعے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں ، روایتی قتل اور بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑھتے ہوئے یہ گھناو¿نے طریقے بین الاقوامی برادری کے ضمیر کو ہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔

مزید خبریں