ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کے دوران318افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

101
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ملتان۔ 05 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں322ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر318 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 304، شجاع آباد میں13اورجلال پور پیروالا میں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے،ملتان شہر میں80جبکہ شجاع آباد اورجلال پورپیروالامیں دو،دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں175میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں168،شجاع آبادمیں سات اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔بارہ کرائم اور35متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر318افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں297،شجاع آباد میں13اورجلال پور پیر والا میں 8 افرادکوریسکیوکیا گیا۔