ملتان۔ 01 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں کے دوران370ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر340 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں349،شجاع آبادمیں دس اورجلال پورپیروالامیں11ایمرجینسیزپیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے۔ملتان شہر میں77،شجاع آبادمیں تین اورجلال پور پیر والا میں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں224میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں215،شجاع آباد میں تین اورجلال پور پیر والا میں چھ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئی جبکہ نوکرائم اور45متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر340افراد کو ریسکیو کیا گیا جس میں ملتان شہر میں319،شجاع آبادمیں آٹھ اورجلال پور پیر والا میں13 افرادکوریسکیوکیا گیا۔