ضلع وہاڑی میں گندم کاشت مہم کا آغاز، جدید مشینری سے عملی مظاہرہ

وہاڑی ۔ 04 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ضلع وہاڑی میں گندم کاشت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے سپر سیڈر اور ربع ڈرل کے ذریعے جدید طریقہ کاشت کا عملی مظاہرہ کیا اور خود ٹریکٹر چلا کر گندم کی بوائی بھی کی، اس موقع پر کسان کنونشن …

وہاڑی ۔ 04 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ضلع وہاڑی میں گندم کاشت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے سپر سیڈر اور ربع ڈرل کے ذریعے جدید طریقہ کاشت کا عملی مظاہرہ کیا اور خود ٹریکٹر چلا کر گندم کی بوائی بھی کی، اس موقع پر کسان کنونشن میں کاشتکاروں کو مہم کی افادیت سے آگاہ کیا گیا، میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زراعت کی بحالی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے گرین ٹریکٹرز سکیم، کسان کارڈ، سولر پروگرام اور سبسڈی پر زرعی آلات فراہم کر رہی ہیں

جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدنے کا پابند ہے، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں گندم کی کاشت کا ہدف 4 لاکھ 52 ہزار ایکڑ مقرر ہے، کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے منظور شدہ ڈیلرز سے خریداری اور بلاسود قرض کی سہولت جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف کے مطابق 20 نومبر تک گندم کاشت کا موزوں وقت ہے، ضلع میں 29 ہزار کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں جن سے 3 لاکھ روپے تک قرض لیا جا سکتا ہے، 338 گرین ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے سبسڈی اور 119 سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں، زرعی ماہرین نے فصل کی پیداوار اور بیماریوں سے تحفظ کیلئے جدید سفارشات بھی دیں۔