ضلع کرم میں شہید ہونے والے 5 جوان ہمارا فخر ہیں، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع کرم میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ24 اور 25 اکتوبر کو دو بڑے دہشت گرد گروہوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 5 جوان ہمارا فخر ہیں۔گورنر …

لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع کرم میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ24 اور 25 اکتوبر کو دو بڑے دہشت گرد گروہوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 5 جوان ہمارا فخر ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلع کرم میں 10 دہشتگردوں کو بروقت کارروائی کے دوران ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کا جذبہ مزید تقویت پکڑ رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کو ہدف بنانا قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارے دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حالیہ انڈیا کے ساتھ جنگ میں فتح نے بھی دنیا میں یہی پیغام دیا۔