ملتان ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) ضلع کونسل ملتان کے نومنتخب چیئرمین دیوان عباس بخاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ سیاسی اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ ہفتہ کو یہاں ”اے پی پی“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے ہر …
ضلع کونسل ملتان کے نومنتخب چیئرمین دیوان عباس بخاری کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
ملتان ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) ضلع کونسل ملتان کے نومنتخب چیئرمین دیوان عباس بخاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ سیاسی اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ ہفتہ کو یہاں ”اے پی پی“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے ہر ایک جگہ اور ہر فورم پر جائیں گے اور ضلع کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں اپوزیشن سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے مشاورت کو یقینی بنائیں گے تاکہ معاملات کو احسن طریقہ سے آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے وہ مشاورت سے کام کریں گے۔








