ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کسان کارڈ زکی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا،ڈپٹی کمشنربھکر

153
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان کارڈ پروگرام شعبہ زراعت کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا،ڈپٹی کمشنر بھکر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان کارڈ پروگرام شعبہ زراعت کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر۔ 06 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کسان کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا اس کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضوں، گرین ٹریکٹر سکیم کھادوں، زرعی آلات، ادویات اور بیج پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے وزیراعلی ٰپنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کی محکمہ زراعت کے ہال میں ہونے والی پروقار تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر رانا غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امیر حسین ملک سمیت کسانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ساڑھے 12 ایکڑ رقبے تک کا مالک کاشتکار اس سکیم کا اہل ہوں گا ۔ کسان کارڈ کے حصول کے لیے ذمیندار اپنی رجسٹرڈ سم سےPKC لکھ کر سپیس کے بعد اپنا شناختی کارڈ 80 70 پر سینڈ کریں جس کے بعد ذمیندار کو کسان کارڈ کے حصول کا میسج موصول ہوگا ۔ کھیتی باڑی سے وابستہ افراد نے اس اسکیم کو شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ممد و مومن قرار دیا ہے ۔

آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امیر حسین ملک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔