طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 زخمی ہوئے،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا آپریشن ”غضب للحق“ کے حوالے سے بیان

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران 28 فروری 2026ء کو صبح 9 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران 28 فروری 2026ء کو صبح 9 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ افغانستان میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔