طاہر فاروق کی زیر صدارت ای بیز پورٹل بارے اجلاس کا انعقاد

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ای بیز پورٹل سے متعلق اہم اجلاس

لاہور۔24جون (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ای بیز پورٹل بارے اجلاس منعقدہوا جس میں انہوں نے ای بیز پورٹل پر کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔

ایل ڈی اے ای بیز پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پراسیسنگ یقینی بنا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی نے ہدایت کی کہ ٹاون پلاننگ اور آرکیٹیکٹ ونگ ای بیز پر آئی درخواستوں کو خودکار طریقہ کار کے تحت پراسیس کریں۔ ٹیپا سمیت دیگر ونگز درخواستوں کی پراسیسنگ بر وقت یقینی بنائیں۔ طاہر فاروق نے کہا کہ ای بیز پورٹل پر موجود سروسز کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جائے۔انہوں نے چیف آئی ٹی آفسر کو پی آئی ٹی بی سے مل کر ٹیکنکل ایشوز حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاون پلانرز سے تمام کیسز کی بریفننگ دی۔ڈی جی نے ای بیز پورٹل کی پراسیسنگ بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں