اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ طلباءکو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور ایف 6/3سکول پارک کے ماسٹر محمد ایوب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے موقع پر خطاب کررہے تھے جوکہ منگل کو یہاں وزارت وفاقی تعلیم اور …
طلباءکو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی بہت اہم ہے،وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ طلباءکو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور ایف 6/3سکول پارک کے ماسٹر محمد ایوب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے موقع پر خطاب کررہے تھے جوکہ منگل کو یہاں وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت میں ہوئے اس موقع پر سیکرٹری وزارت تعلیم اکبر حسین درانی اور جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزرمحمد رفیق طاہر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور ان میں مثبت سوچ پیدا کرنا بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی زوردیا اور کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو مثبت رویہ اپنانا چاہئیے تاکہ وہ اچھے اور برے میں تمیز کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور تعلیمی شعبہ کے فنڈز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔







