اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثہ میں شہیدہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز کے آفیسر خالد شیردل کا جسدخاکی بدھ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچایاگیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہید کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مکمل احترام اورپروٹوکول کے ساتھ وصول کیا۔اس موقع پرممبراین ایچ اے کیپٹن مشتاق نے تابوت پر پھولوں کی چادربچھائی، …
طیارہ حادثہ میں شہیدہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز کے آفیسر خالد شیردل کا جسدخاکی کراچی سے اسلام آباد پہنچایاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثہ میں شہیدہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز کے آفیسر خالد شیردل کا جسدخاکی بدھ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچایاگیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہید کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مکمل احترام اورپروٹوکول کے ساتھ وصول کیا۔اس موقع پرممبراین ایچ اے کیپٹن مشتاق نے تابوت پر پھولوں کی چادربچھائی، سی پی او راولپنڈی احسن یونس، ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن انور، اے ڈی سی جی اسلام آباد عمررندھاوا، اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد صدراورائیرپورٹ کے منیجر بھی موجود تھے۔جڑواں شہروں کی پولیس ، رینجرز، ٹریفک پولیس اورریسکیو1122 کے دستے بھی اس موقع پرموجود تھے۔ شہید کی میت کو مکمل اعزازکے ساتھ ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا، ان کی نمازجنازہ بدھ کی رات ساڑھے نوبجے پی سی اوایم جی او آر ون لاہورمیں اداکی جائیگی۔








