کراچی۔ 26 مئی (اے پی پی) لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات کے ماہرین پر مشتمل ائیربس کمپنی کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم منگل کی صبح فرانس سے کراچی پہنچ گئی، ٹیم نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کر دیا ہے اور ائیرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے ارکان کی جانب سے غیر ملکی ماہرین کو بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔ شواہد …
طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ٹیم فرانس سے کراچی پہنچ گئی ، جائے حادثہ کا دورہ

مزید خبریں
کراچی۔ 26 مئی (اے پی پی) لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات کے ماہرین پر مشتمل ائیربس کمپنی کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم منگل کی صبح فرانس سے کراچی پہنچ گئی، ٹیم نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کر دیا ہے اور ائیرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے ارکان کی جانب سے غیر ملکی ماہرین کو بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔ شواہد کا جائزہ لینے کے لئے ٹیم نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ کراچی ائرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے پہلے حادثہ کا شکار ہوا تھا ، طیارہ میں عملہ سمیت مجموعی طور پر 99 افراد سفر کررہے تھے جس میں دو افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے جبکہ 97 افراد حادثہ میں شہید ہوئے تھے۔ حادثہ کے فوراً بعد پاکستان انٹرنیشنل آئیر لائن (پی آئی اے)چیف ایگزیکٹیو آفیسرارشد مالک اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے اور انہوں اسی دن کہا تھا کہ بین الاقوامی مسلمہ اصولوں کے مطابق شفاف انکوائری ہوگی جس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔








