طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بہت زیادہ جل جانے والی میتیں ڈی این اے رپورٹ سے پہلے ورثا کو نہیں دی جا سکتیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی جو میتیں بہت زیادہ جل چکی ہیں وہ ڈی این اے کی رپورٹ سے پہلے ورثہ کو نہیں دی جا سکتیں، ڈی این اے کی رپورٹ میں چند دن لگتے ہیں، آج بھی چیئرمین پی آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کو …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی جو میتیں بہت زیادہ جل چکی ہیں وہ ڈی این اے کی رپورٹ سے پہلے ورثہ کو نہیں دی جا سکتیں، ڈی این اے کی رپورٹ میں چند دن لگتے ہیں، آج بھی چیئرمین پی آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کو اس پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ مسافروں کے اہل خانہ سے درخواست ہے کہ وہ معلومات کیلئے پی آئی اے کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے فون نمبرز پر کال کریں۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی طرف سے میتوں کو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ لواحقین کے حوالہ کرنے کے مطالبہ کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن ہمیں آپکی تکلیف کا اندازہ ہے۔ اللہ آپکو صبر دے اور اتنا بڑا دکھ برداشت کرنے کی ہمت بھی۔ ڈی این اے کی رپورٹ میں چند دن لگتے ہیں جو میتیں بہت جل چکی ہیں وہ ڈی این اے کی رپورٹ سے پہلے ورثہ کو نہیں دی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی چیئرمین پی آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کو اس پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ مسافروں کے اہل خانہ سے درخواست ہے کہ وہ معلومات کیلئے پی آئی اے کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے فون نمبرز پر کال کریں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے فون نمبرز 021-99242284، 021-99043766 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ جیسے ہی ٹیسٹ رپورٹ آئے گی یہی سنٹر آپکی مدد کرے گا اورآپ کو اور کہیں نہیں جانا پڑے گا۔